ہالی ووڈ کی نئی فلم ٹام کروز ماورک معروف اداکار ٹام کروز کی اب تک سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی جو ملکی باکس آفس پر ساتویں سب سے بڑی فلم قرار دی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 1986 کی ٹام کروز کی فلم ٹاپ گن کے سیکوئل کے طور پر ٹاپ گن ماورک کو شہرت حاصل ہورہی ہے جسے 27 مئی کو بین الاقوامی سطح پر ریلیز کیا گیا۔عوام کی بڑی تعداد نے سینما گھروں کا رخ کرلیا۔
شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش
ورائٹی کا کہنا ہے کہ پیرا ماؤنٹ کی 110سالہ تاریخ میں ٹاپ گن ماورک نے بیرونِ ملک ڈیڑھ ارب اور دنیا بھر میں 2.2 ارب ڈالرز کمائے اور اسٹوڈیو کی مقبول ترین فلم کے طور پر ٹائٹینک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
دلچسپ طور پر ٹاپ گن ماورک نے عالمی سطح پر بھی اتنا ہی بزنس کیا جتنا عالمی سطح پر کیا ہے۔ 1986 کی ٹاپ گن فلم کے بلاک بسٹر سیکوئل نے چین یا روس میں نہ دیکھے جانے کے باوجود 1.3ارب ڈالر کمائی کی۔
واضح رہے کہ ٹاپ گن ماورک مارول کی سپر ہیرو فلم ایونجرز انفینٹی وار کے برابر بزنس کرنے کے قریب پہنچ گئی ہے جو تاحال 678 ملین ڈالرز کے ساتھ چھٹی سب سے زیادہ ملکی ریلیز کے طور پر سامنے آئی ہے۔