زیادہ سونے والوں کے لیے نئی نوکری، اب سوکر پیسے کمائیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زیادہ سونے والوں کے لیے نئی نوکری، اب سوکر پیسے کمائیں
زیادہ سونے والوں کے لیے نئی نوکری، اب سوکر پیسے کمائیں

امریکا کی نجی کمپنی نے زیادہ سونے والے افراد کے لیے نئی نوکری متعارف کروا دی ہے، جس کے لئے زیادہ سونے کی غیر معمولی صلاحیت کے حامل افراد کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

بعض افراد ضرورت سے زیادہ سونے کے شوقین ہوتے ہیں، اور یہی شوق ان کی عادت بن جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں مشکل جگہوں حتیٰ کہ شور والی جگہوں پر بھی با آسانی نیند آجاتی ہے۔ ایسے ہی افراد کے لیے اب خوش خبری ہے کہ وہ سوکر پیسے کما سکتے ہیں۔

نیویارک میں قائم گدے بنانے والی کمپنی کو غیر معمولی نیند کی صلاحیت کے حامل افراد کی تلاش ہے جو ساتھ ہی ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بناتے ہوں۔

 کمپنی کے مطابق امیدوار کو اس نوکری کے لیے اپلائی کرنے کے لیے سی وی نہیں بلکہ ٹک ٹاک ویڈیو ارسال کرنا ہوں گی جس میں یہ دکھایا جارہا ہو کہ وہ سونے میں کتنی مہارت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ ان افراد میں یہ خوبی بھی ہونی چاہیے کہ وہ کسی بھی صورتحال میں سو سکتے ہوں، یاد رہے کہ یہ ایک پارٹ ٹائم ملازمت ہو گی جس کے عوض خاطرخواہ معاوضہ دیا جائے گا۔

Related Posts