کیویو : روسی گولہ باری کے بعدیوکرین میں یورپ کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی، یوکرینی وزیر خارجہ نے تباہی سے بچنے کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی فورسز نے یوکرین میں حملے تیز کر دیے ہیں تاہم دوسری جانب ماسکو نے خوفزدہ رہائشیوں کے انخلاء کیلئے یوکرین کی درخواست پر اتفاق کیا ہے۔
کشیدگی میں اضافے کے باعث یوکرین کے صدر ولادیمیر زویلنسکی نے مغرب پر زور دیا ہے کہ وہ فوجی امداد میں اضافہ کرے اورطیارے فراہم کرے۔
جمعہ کی صبح یورپ کے سب سے بڑے ایٹمی پلانٹ میں روسی حملے کے بعد آگ لگ گئی تھی جس نے اس کے پاور یونٹ کو نشانہ بنایا تھا۔ترجمان آندرے توز نے پلانٹ کے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا کہ حملے میں پلانٹ کا پاور یونٹ متاثر ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:یوکرین روس تنازعہ، پاکستان کی غیرجانبداری پر امریکی سینیٹ میں سوالات کی بوچھاڑ