چاند نظر نہیں آیا، 5 مارچ کو یکم شعبان، 19 مارچ کو شب برات ہوگی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

اسلام آباد: چیئرمین مرکزی روئیت ہلال کمیٹی مولانا خبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان 5 مارچ جبکہ شبِ برات 19 مارچ کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین  مرکزی روئیت ہلال کمیٹی مولانا خبیر آزادکی زیر صدارت مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں کمیٹی ممبران شریک ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

خیبر پختونخوا، سوات میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس

چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا خبیر آزاد نے کہا کہ ملک بھر کے زیادہ تر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے باعث چاند نظر نہیں آیا۔ کسی شہر سے چاند نظر آنے کی روئیت بھی موصول نہ ہوسکی۔

مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کے مطابق شعبان اسلامی تاریخ میں اہمیت کا حامل مہینہ ہے۔ رسول اللہ ﷺ شعبان سے ہی رمضان کی تیاری شروع کردیا کرتے تھے۔ رمضان نیکیاں کمانے کا مہینہ ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں رجب المرجب کے بابرکت اسلامی مہینے کا آغاز ہوا تھا۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ رجب کا چاند نظر آگیا ہے، شبِ معراج یکم مارچ کو ہوگی۔

گزشتہ ماہ علمائے کرام نے رجب المرجب اور شبِ معراج کی مختلف فضیلتوں کا ذکر کرتے ہوئے امتِ مسلمہ کو رات کو جاگ کر عبادت کرنے کا درس دیا۔ 

Related Posts