یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد پر رومانیہ کے شکرگزار ہیں۔وزیرخارجہ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد پر رومانیہ کے شکرگزار ہیں۔وزیرخارجہ
یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد پر رومانیہ کے شکرگزار ہیں۔وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوکرین میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی مدد پر رومانیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے رومانین ہم منصب بوگڈان اوریسکو سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کو سراہا اور آئندہ بھی مدد جاری رکھنے کی درخواست کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کامیاب پاکستان پروگرام، وزیر اعظم بلاسود قرضوں کا اجراء آج کریں گے

گفتگو کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ رومانیہ نے یوکرین سے پاکستانی کمیونٹی کے افراد کو باہر نکالنے میں مدد کی۔ پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد کو باہر نکالے جانے کیلئے سرحد عبور کرنے میں تیز رفتار سہولت کے منتظر ہیں۔

رومانیہ کے وزیر خارجہ بوگڈان اوریسکو نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک رومانیہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔

یوکرین روس تنازعے پر پاکستان کا نقطۂ نظربیان کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپنے حالیہ دورۂ روس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے تنازعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔