وزیر اعظم کاآسٹریاکے وفاقی چانسلرسے رابطہ،افغانستان کی صورتحال پرگفتگو

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کا آسٹریا کے فیڈرل چانسلر سے رابطہ، افغانستان کے مسائل پر گفتگو
وزیر اعظم کا آسٹریا کے فیڈرل چانسلر سے رابطہ، افغانستان کے مسائل پر گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آسٹریا کے وفاقی چانسلر کارل نیہمر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن و استحکام اور افغانستان کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پاک آسٹریا تعلقات کی اقتصادی جہتوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کے ساتھ آسٹریا کی سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کو سراہا اور مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم منڈی بہاؤ الدین میں جلسے سے خطاب آج کریں گے

آسٹرین فیڈرل چانسلر سے بات چیت کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ تعلیم، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے شہر ہری پور میں انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی پاک آسٹریا دو طرفہ شراکت داری کا مثالی مظہر اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بہتر تعاون کی خواہش کا اظہار ہے۔ 

دونوں سربراہانِ مملکت نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو انسانی بحران سے نمٹنے اور افغانستان میں معاشی تباہی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

اس موقعے پر آسٹریا کے وفاقی چانسلر نے افغانستان کی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور آسٹرین اور دیگر افراد کے افغانستان سے انخلاء پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دو طرفہ اقتصادی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی چانسلر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ دریں اثناء وزیراعظم نے سعودی عرب میں پاکستان کے نامزد سفیر امیر خرم راٹھور سے ملاقات اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔

Related Posts