پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایتکار و فلمساز جرجیس سیجا نے شوبز ستاروں کیلئے ایک برنچ کی میزبانی کی ہے جس میں علی انصاری، حرا مانی، ندا یاسر اور عدنان صدیقی سمیت متعدد شوبز ستاروں نے شرکت کی۔
حال ہی میں جرجیس سیجا کے برنچ میں متعدد شوبز شخصیات نے اپنی شرکت یقینی بنائی جن میں ڈرامہ سیریل رنگ محل، اے دل تو بتا، مقدر اور گستاخ کے اداکار علی انصاری بھی شامل ہیں جو اپنی اہلیہ کے ہمراہ شریک ہوئے۔
مزاحیہ سیریل بلبلے 12 سال سے مسلسل مقبول، اداکار نبیل نے وجہ بتا دی

جرجیس سیجا کے برنچ میں شرکت کیلئے علی انصاری اور ڈرامہ سیریل میں اور تم 2.0، مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے، وعدہ اور تیری چاہ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ان کی اہلیہ صبور علی بھی شریک تھیں۔
