پشاور: شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق سیکورٹی فورسز نے قبائلی ضلع کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ ایک کی شناخت عصمت اللہ عرف حافظ کے نام سے ہوئی جب کہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت کی جا رہی ہے۔
دہشت گردوں سے ہتھیاروں اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا ہے جس میں سب مشین گنز، ہینڈ گرنیڈ اور کثیر تعداد میں کیلیبر راؤنڈز شامل ہیں۔ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں دہشتگردی اور عالمی منظرنامہ