انصاف ہیلتھ کارڈ میں صرف چند سہولیات، اہم امراض کاعلاج نہیں ہوگا، مریض رل گئے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Insaf Health Card's facilities do not cure important patients

لاہور: وفاقی حکومت صحت کارڈ منصوبے کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آگئے، کارڈ کے ذریعے اہم امراض کاعلاج نہیں ہوگا، ہیلتھ کارڈ حاصل کرنے والے مریض اسپتالوں میں اہم امراض کا علاج نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت کارڈکے ذریعے دس لاکھ روپے تک کا علاج مفت کروایا جاسکتا ہے تاہم یہ بات ابھی واضح نہیں کی یہ سہولت کارڈ کے اجرا کے بعد تا حیات جاری رہے گی یا کسی وقت اسے واپس لیا یا ختم کیا جاسکتا اور دس لاکھ کی حد کارڈ رکھنے والے فرد کے لئے مخصوص ہے، اس کے پورے خاندان کے لئے ہے؟ زندگی میں ایک بار کے لئے ہے یا سال میں ایک بار کے لئے، یہ بھی واضح نہیں ہے۔

صحت کارڈکیا ہے
1۔نیا پاکستان صحت کارڈکے ذریعے صحت انصاف پروگرام کے لئے مختص کردہ سرکاری یا نجی اسپتالوں میں داخلے کی صورت میں علاج بالکل مفت کیا جائے گا ۔
2۔علاج کی رقم آپ کے اس کارڈ سے کاٹ لی جائے گی۔
3۔ترجیحی علاج کی صورت میں ابتدائی کوریج 3 لاکھ جبکہ اضافی کوریج کیلئے بھی 3 لاکھ سالانہ مختص ہونگے ۔
4۔ثانوی علاج کیلئے ابتدائی کوریج میں ہرخاندان کو60 ہزار جبکہ اضافی کوریج کی صورت میں بھی سالانہ 60 ہزار کی سہولت میسر آئیگی۔

ترجیحی علاج
1۔امراض قلب کا علاج ۔
2۔ذیابیطس سے متعلق پیچیدگیوں کا علاج ۔
3۔حادثاتی چوٹیں یعنی ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ ۔
4۔سڑک پر ہونے والے حادثات۔
5۔دل ، جگر ، گردوں اور پھیپھڑوں کا علاج ۔
6۔ پیلیا اور کالا یرقان۔
7۔ کینسر کا علاج ۔
8۔ اعصابی نظام کی جراحی(سرجری)۔
9۔آخری درجے پر گردوں کی بیماری کا علاج ۔
10۔ترجیحی علاج میں اسپتال کے اخراج کے بعد ایک بار مفت معائنے کی سہولت بھی موجود ہے۔

ثانوی علاج
1۔زچگی ۔
2۔نارمل ڈیلیوری ۔
3۔سی سیکشن ۔
4۔ آپریشن زچگی کی پیچیدگیاں۔
5۔پیدائش سے پہلے چار بار معائنہ۔
6۔ پیدائش کے بعد ایک بار معائنہ ۔
7۔نوزائیدہ بچے کا ایک بار معائنہ ۔
8۔داخلے سے ایک دن قبل کی ادویات اور اسپتال سے اخراج کے بعد مزید پانچ دن کی ادویات بھی شامل ہیں۔

جوعلاج نہیں ہوگا۔
1۔او پی ڈی کی سہولت حاصل نہیں ہوگی۔
2۔ نظریاسماعت درست کرانے کی سہولت بھی نہیں ملے گی۔
3۔ایٹمی تنصیبات سے اخراج یاایٹمی اسلحہ سے متاثر ہونے پر علاج نہیں ہوگا۔
4۔جنگ، فساد یادہشت گرد حملوں کے زخمیوں کو سہولت نہیں ملے گی۔
5۔ جان بوجھ کرخود کو زخمی کرنے،نفسیاتی عوارض، ذہنی، اعصابی بیماریوں کا علاج نہیں ہوگا۔
6۔ ایڈز، لیبارٹری ٹیسٹ، کاسمیٹک سرجری، دانتوں کا علاج نہیں ہوگا۔
7۔ کھیل یا مقابلے میں زخمی ہونے پر علاج کی سہولیت نہیں ملے گی۔
8۔قدرتی آفات، زلزلہ، سیلاب، طوفان سے متاثر ہونے پر علاج نہیں ہوگا۔
9۔کوروناوائرس اور دیگر وباؤں کا علاج نہیں ہوگا۔
10۔بانجھ پن کے مرض کے علاج کی سہولیت میسر نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:

صحت کارڈ میں عوام کو کون کون سی سہولیات دستیاب ؟

نیا پاکستان صحت کارڈ میں کیاکیا سہولیات، حصول کیسے ممکن ہے ؟، مکمل تفصیلات