لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران اور پرویز خٹک کے ہونے والے معاملے کے بعد وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چند دن کی وزارت عظمی کی خاطر نشانِ عبرت بن جانا گھاٹے کا سودا ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان صاحب کی اپنی جماعت وزیراعظم ہوتے ہوئے انکے ساتھ جو سلوک کر رہی ہے، جھوٹے،سازشی اور ظالم شخص کا یہی انجام ہوتا ہے۔
عمران خان صاحب کی اپنی جماعت وزیرِ اعظم ہوئے انکے ساتھ جو سلوک کر رہی ہے،جھوٹے،سازشی اور ظالم شخص کا یہی انجام ہوتا ہے۔یہی اللّہ کا نظام ہے جس پر دنیا چلتی ہے۔ چند دن کی وزارت عظمی کی خاطر جرائم سے اپنے ہاتھ رنگ لینا اور نشانِ عبرت بن جانا گھاٹے کا سودا ہے۔یہ ابھی صرف شروعات ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 13, 2022
مریم نواز نے مزید کہا کہ یہی اللّہ کا نظام ہے جس پر دنیا چلتی ہے۔ چند دن کی وزارت عظمیٰ کی خاطر جرائم سے اپنے ہاتھ رنگ لینا اور نشانِ عبرت بن جانا گھاٹے کا سودا ہے۔ یہ ابھی صرف شروعات ہے۔
دوسری طرف ن لیگ کی نائب صدر نے پارٹی کے سینیئر رہنما پرویز رشید کی گاڑی میں قیمہ نان کھاتے ہوئے تصویر شیئر کردی۔
لاھوری کھانا ! خان بابا کا قیمہ نان
Too good 👍 @SenPervaizRd having a blast 😝 pic.twitter.com/hRsT9XzC6D— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 13, 2022
ٹوئٹر پر مریم نواز نے تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ساتھ گاڑی میں موجود پرویز رشیدکھانا تناول کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پارلیمانی اجلاس میں پرویز خٹک کی وزیر اعظم پر شدید تنقید، اجلاس کا بائیکاٹ کردیا