کورونا کا پھیلاؤ، وزرائے تعلیم اجلاس ملتوی، تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Shafqat Mahmood says no-confidence move against PM Imran will fail

اسلام آباد: کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کیلئے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی زیرِ صدارت آج ہونے والا وزرائے تعلیم اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی زیرِ صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان افغانستان میں استحکام کیلئے پرعزم ہے، فوادچوہدری

ملک بھر میں کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کے نفاذ کے ساتھ تعلیم و تربیت کا سلسلہ جاری ہے تاہم بڑھتے ہوئے وائرس کیسز کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج ہونے والا وزرائے تعلیم اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں نصابی کتب کی ملک بھر میں بروقت دستیابی اور ترسیل پر بھی مشاورت ہونا تھی۔ وزارتِ تعلیم کے مطابق وزرائے تعلیم اجلاس آئندہ ہفتے تک ملتوی کردیا گیا۔

کورونا کیسز: تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے کیلئے آج ہونیوالا اجلاس ملتوی

خیال رہے کہ اس سے قبل قطر میں اومی کرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر2 جنوری سے ایک ہفتے کے لیے تمام تعلیمی ادارے بند کرتے ہوئے فاصلاتی تعلیم کا نظام اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی تعلیمی اداروں کی بندش زیرِ غور ہے۔

اتوار سے قطر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں تمام طلبہ کی حاضری معطل کردی گئی۔یہ اقدام مملکت میں اومی کرون کے کیسز میں اضافے کے بعد سامنے آیا۔وزارتِ تعلیم کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کی روک تھام کیلئے بندش کا فیصلہ کیا گیا۔ 

Related Posts