راولپنڈی کے گھر میں سلنڈر دھماکہ، خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sibi blast kills 3 security personnel, injures 28

راولپنڈی میں واقع گھر میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 9 افراد زخمی ہوئے، واقعے کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلنڈر دھماکہ راولپنڈی کے علاقے بنگش کالونی میں پیش آیا۔ گھر میں دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔دھماکے کے نتیجے میں ایک سے زائد گھر متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

آن لائن کاروبار کے نام پر کروڑوں کا فراڈ کرنے والے 2 مفرور ملزمان گرفتار

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ رواں برس سردی کے دوران ملک بھر میں گیس سلنڈر سے ہونے والے دھماکوں اور جانی نقصان میں اضافہ ہوا ہے۔ 

زخمی افراد کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر کی لیکیج کے باعث ہوا جس سے متاثرہ گھر سے ملحہ گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ 

Related Posts