ملک میں کورونا کیسز کی تعداد خطرناک بڑھنے لگی، حکومت نے عوام کیلئے وارننگ جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PAKISTAN LOGS 723 NEW COVID CASES, 7 DEATHS

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ آئند ہ چند روز میں متاثرین کی تعداد بڑھ سکتی ہے،پاکستان میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کو غیر سنجیدہ نہ لیا جائے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہنا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کی وجہ سے کورونا کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے باوجود کراچی میں لوگ اسپتالوں میں داخل نہیں ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ فوری طور پر اومی کرون کے حوالے سے اعداد وشمار بتانا مشکل ہے کیونکہ اسپتال میں داخلے کے ایک سے دو ہفتے میں نتائج سامنے آتے ہیں۔معاون خصوصی کاکہنا ہے کہ عوام ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں کورونا پھیل گیا، اومی کرون بھی بے قابو،اسکول بند، کاروبار محدود، سخت پابندیوں کی تیاریاں

حکومت سندھ نے کورونا وائرس اور اومی کرون کے کیسز میں اضافے کے بعد صوبے کے متعدد اضلاع میں اسکول بند کرنے جبکہ کاروباری اوقات میں کمی سمیت دیگر پابندیوں پر غور شروع کردیا ہے۔

کراچی میں کورونا کی شرح 8اعشاریہ 9 فیصد تک پہنچنے کی وجہ سے حکومت نئی قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کاروباری اوقات محدود کرنے پر بھی غور کر رہی ہے ۔امکان ہے کہ حکام آئندہ دو سے تین دنوں میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرنے کے بارے میں فیصلہ کرلیا جائیگا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 97ہزار 865افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 945شہری جان کی بازی ہار گئے۔

Related Posts