کراچی میں بونداباندی، بجلی غائب، 225 فیڈرز ٹرپ کر گئے، مزید بارش کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بونداباندی، بجلی غائب، 225 فیڈرز ٹرپ کر گئے، مزید بارش کی پیشگوئی
کراچی میں بونداباندی، بجلی غائب، 225 فیڈرز ٹرپ کر گئے، مزید بارش کی پیشگوئی

کراچی میں بوندا باندی، ہلکی پھلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس دوران شہر کے مختلف علاقوں سے بجلی غائب ہو گئی۔ 225 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ محکمۂ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے ہی تیزہوائیں چل رہی ہیں۔ بارش کے باعث سردی میں اضافہ ہوا۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات گئے تک بارش جاری رہے گی جس میں مزید تیزی آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان میں طوفانی بارش سے تباہی، پاک فوج امدادی سرگرمیوں میں مصروف

شہرِ قائد کے مختلف علاقوں بشمول بفر زون، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن، ایف بی ایریا، یوسف گوٹھ، نیو کراچی، سرجانی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن، گڈاپ ٹاؤن، ملیر، قائد آباد، گلشنِ حدید، گلشنِ اقبال، گلزارِ ہجری، صدر، بلدیہ اور کیماڑی میں بارش وقفے وقفے سے ہورہی ہے۔

کے الیکٹرک نے متعدد علاقوں کی بجلی غائب کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد کے 225 فیڈرز ٹرپ کر جانے کے باعث بجلی کا سلسلہ معطل ہوا۔ ضلع ملیر، کورنگی، نارتھ کراچی، اورنگی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور گلزارِ ہجری سمیت مختلف علاقے بجلی سے محروم ہوئے۔

متعدد دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی۔ کے الیکٹرک نے تکنیکی خرابیوں کا عذر پیش کرتے ہوئے بھی متعدد علاقوں کی بجلی بند کردی۔ حکام کا کہنا  ہے کہ بارش جاری رہنے سے مزید فیڈرز ٹرپ ہوسکتے ہیں جس سے لوڈ شیڈنگ بڑھ جائے گی۔ 

پاور بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی لائن نمبر 5 پریشر کے باعث پھٹ گئی ہے جس سے شہر کو پانی کی فراہمی میں بھی تعطل آیا۔ سڑک پر جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کے باعث ٹریفک کی آمدورفت بھی متاثر ہورہی ہے۔ 

Related Posts