ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کے قاتل گرفتار کرلئے گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کے قاتل گرفتار کرلئے گئے
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کے قاتل گرفتار کرلئے گئے

کراچی: ابراہیم حیدری سے 14 دسمبر کو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کے قاتل گرفتار، گزشتہ رات ابراہیم حیدری سے زخمی حالت میں گرفتار ملزمان سمیر عرف چریا اور فراز نے پولیس اہلکار کو شہید کرنے کا اعتراف کر لیا۔

ملزمان 12 دسمبر کو ڈکیتی کے بعد پیٹرولنگ پر موجود پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تھے۔پولیس کانسٹیبل صلاح الدین کو شدید زخمی حالت میں آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا تھا۔

پولیس اہلکار پر فائرنگ میں استعمال اسلحہ بھی تحویل میں لیکر فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

ملزمان کی فائرنگ سے گولی ایس ایچ کے سینے پر لگی جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے۔ملزمان کی فائرنگ سے گولیاں پولیس موبائل میں بھی پیوست ہوئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان پیشہ ور مجرم ہیں اور متعدد بار ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری اور غیر قانونی اسلحے کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

تین رکنی ملزمان کا گروہ ڈکیتی و راہزنی اور موٹرسائیکل چھیننے/چوری کرنے کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔

گذشتہ رات ملزمان کے گروہ نے شاہ لطیف میں ایک شہری سے موبائل فون اور کیش لوٹا جو گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد کر لیا گیا ہے۔

ملزمان سے برآمد موٹرسائیکل تھانہ عوامی کالونی سے چوری شدہ ہے جس کا مقدمہ نمبر 751/2021 نامعلوم ملزمان کیخلاف درج ہے۔

مزید پڑھیں: نیو کراچی، صبا سینما کے قریب تولیہ فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی

ملزمان کا فرار ساتھی بھی شہید پولیس اہلکار پر فائرنگ میں ملوث ہے ملزم کو جلد گرفتار کیا جائیگا۔ ملزمان سمیر عرف چریا اور فراز کیخلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

Related Posts