کراچی: پاکستان کی خوبرو ماڈل، اداکارہ و گلوکارہ علیزے شاہ کی ہمشکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب مقبولیت حاصل کررہی ہے۔
تنازعات میں گھری اداکارہ علیزے شاہ کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں، علیزے شاہ کی ہمشکل لڑکی کا تعلق عرب ملک قطر سے ہے۔
علیزے شاہ سے مشابہت رکھنے والی عربی ٹک ٹاکر، فیشن ماڈل رانیہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اس وقت خوب وائرل ہے جس میں علیزے شاہ کی بھی ایک تصویر کا کولاج بنایا گیا ہے۔
وائرل ہوتی علیزے شاہ اور اِس ہمشکل ٹک ٹاکر کی ویڈیو کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اپنی رائے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: کترینہ کیف نے مداحوں کو نئے گھر کی ایک جھلک دِکھا دی