کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے 13 رکنی وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر قائد حذب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور چیف سی پی ایل سی سندھ زبیر حبیب بھی موجود تھے۔
وفد میں ایسوسی ایشن کے صدر راؤ عمران، نائب صدر عامر مجید، سیکریٹری طحہ عبیدی، جوائنٹ سیکریٹری مونس سراج، خازن سلمان لودھی، انفارمیشن سیکریٹری خرم گلزار جبکہ ارکان گورننگ باڈی میں فیضان جلیس، سالک شاہ، عبدالرحمان فاروقی، کامران جلیل، فیاض یونس، اکرم قریشی اور مطلوب بیگ موجود تھے۔
ملاقات میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کے ممبران کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی۔ اس موقعہ پر چیف سی پی ایل سی سندھ زبیر حبیب نے گورنر سندھ کو شہر کراچی کی کرائم کے حوالے سے مشتمل رپورٹ 2021 پیش کی۔
مزید پڑھیں:کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ ایک بار پھر کامیاب