ڈی آئی جی ٹریفک کا عام شہری کے بھیس میں شاہراہ فیصل کا دورہ، 5اہلکار معطل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈی آئی جی ٹریفک کا عام شہری کے بھیس میں شاہراہ فیصل کا دورہ، 5اہلکار معطل
ڈی آئی جی ٹریفک کا عام شہری کے بھیس میں شاہراہ فیصل کا دورہ، 5اہلکار معطل

کراچی: شہر قائد میں شاہراہ فیصل پر ڈیوٹی چھوڑ کر ایک جگہ بیٹھ کر گپ شپ کرنے والے 5 پولیس اہلکاروں کو ڈی آئی جی ٹریفک احمد یار چوہان نے معطل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عام شہری کے بھیس میں دورے کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک احمدیار چوہان کو پولیس اہلکاروں نے ترکی بہ ترکی جواب دیئے۔

ڈی آئی جی ٹریفک احمد یار چوہان پرائیویٹ کار میں شہر میں گھوم پھر رہے تھے کہ شارع فیصل پر ایئرپورٹ کے اسٹار گیٹ سگنل پر ڈیوٹی چھوڑ کر ایک جگہ جمع پولیس اہلکاروں کے پاس جا پہنچے۔

ڈی آئی جی ٹریفک سڑک کنارے کھڑے ہوکر ان کی گفتگو سننے لگے، اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے کے بجائے خوش گپیوں میں مصروف تھے۔

ڈی آئی جی نے اہلکاروں سے شہری بن کر کہا کہ ٹریفک کو کنٹرول کرو یہاں کیوں کھڑے ہو، اہلکاروں کی جانب سے طنزیہ جواب کی ڈی آئی جی ٹریفک کو قطعی طور پر توقع نہیں تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں گاڑی اور موٹر سائیکل کا تصادم، 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق

ایک اہلکار نے کہا کہ جاؤ میاں اپنا کام کرو ہمیں کام نہ سکھاؤ جس پر ڈی آئی جی ٹریفک احمدیار چوہان نے ٹریفک پولیس کے 2 افسران سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا۔

Related Posts