ممبئی:بھارتی ریاست مہاشٹرا کے ضلع بیڈ میں بندروں نے ساتھی کی موت کا بدلا لینے کے لیے ڈھائی سو کےقریب کتوں کوبلندی سے پھینک کر ہلاک کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہارشٹرا کے علاقے ماجل گون کے ضلع میں گزشتہ ایک ماہ کےدوران بندر کتوں کوبلندی پر لے جاتے اورپھینک دیتے اس کےساتھ ساتھ بندروں نے وہاں رہنےوالے رہائشوں پر بھی حملے شروع کردیئے،علاقہ مکینوں کاکہناہےکہ بندروں نے پورے ضلع میں قبضہ کیا ہوا ہے جبکہ اُن کی فوج علاقے میں گشت کرتی رہتی ہے جووہاں نظرآنےوالے کتوں کواٹھاکرلےجاتی ہے۔
علاقہ مکینوں نے بتایاکہ بندروں کی فوج گشت کے دوران گلی ، سڑک پر نظر آنے والے انسانوں کو بھی نشانہ بناتی ہےجنہوں نے متعددمکینوں اوربچوں کوزخمی بھی کیاہے،بندروں کے خوف کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے اپنی آمد و رفت بھی بہت زیادہ مختصر کردی ہیں کیونکہ یہ جنگجوبندرلوگوں کے گھروں میں بھی گھس جاتے اوروہاں موجودسب چیزوں کو تہس نہس کردیتےہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ثقلین مشتاق گھر پہنچنے توبیٹیوں نے کس طرح استقبال کیا،ویڈیووائرل
دوسری جانب علاقہ مکینوں نے علاقے میں موجودبندروں کی تعدادبتاتےہوئےکہاکہ یہاں تقریبا5 ہزار سے زائد بندرموجودہیں جبکہ اب اس علاقے میں کتے کا کوئی بچہ بھی نظر نہیں آتاہا کیونکہ انہوں نے سب کو مار دیا ۔