چٹاگانگ ٹیسٹ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan win toss, elect to bat against Bangladesh in second Test

چٹاگانگ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 5 روزہ ٹیسٹ میچ کے آخری دن کا کھیل آج شروع ہوا۔ آغاز میں ہی پاکستان کی پہلی وکٹ 151 رنز پر گر گئی۔ مہدی حسن نے عبداللہ شفیق کو 73 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بیگم کو کیسے خوش رکھا جائے؟ شعیب ملک کا شوہروں کو مفید مشورہ

چٹاگانگ ٹیسٹ، بنگلہ دیش نے 202 رنز کا ہدف دے دیا، پاکستان کی شاندار بیٹنگ

عابد علی سنچری نہ بنا سکے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 171 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد کپتان بابر اعظم اور اظہر علی نے میچ سنبھال لیا۔ دونوں بیٹرز نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

میچ کے اختتام تک بابر اعظم نے 13 جبکہ اظہر علی نے 24 رنز بنائے تھے۔ دونوں بلے باز آخر تک ناٹ آؤٹ رہے۔ میزبان ٹیم کے تیج الاسلام اور مہدی حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 4 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز ہی پاکستانی ٹیم کی میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی تھی جب بنگلہ دیشی بالر ایک بھی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ 

خیال رہے کہ چٹاگانگ ٹیسٹ کے چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگز میں 109 رنز بنا لئے تھے۔پاکستان کی طرف سے عابد علی اور عبداللہ شفیق نے دوسری اننگز شروع کی۔

بنگلہ دیش نے پاکستان کو 202 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اوپنرزنپی تلی بیٹنگ کرتے ہوئے بنگالی باؤلرز کے آگے چٹان کی طرح کھڑے ہوگئے۔ گزشتہ روز تک پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف جیت کیلئے 93 رنز درکار تھے۔

Related Posts