اسلام آباد سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے افغانی باشندے گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے افغانی باشندے گرفتار
اسلام آباد سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے افغانی باشندے گرفتار

اسلام آباد: اسلام ایئر پورٹ پر دوران امیگریشن کلیئرنس جعلی سفری دستاویزات کی بنا ء پر آف لوڈ کئے جانے والے افراد کے خلاف ایف آئی اے اسلام آباد زون کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کی جانب سے قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

آف لوڈ کیے جانے والے تمام افغانی باشندوں (مشرف ولد عبدالستار، شاہ زیب ولد کلیم اللہ، عقیل احمد ولد احمد دین اور اشرف علی) نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی بناء پہ امیگریشن کروانے کی کوشش کی۔

ان میں سے ایک ملزم اشرف علی کو پہلے ہی سے جعلی کوائف کی بناء پہ پاکستانی پاسپورٹ کے لیے اپلائی کرنے کی وجہ سے بلیک لسٹ کیٹگری میں ڈالا گیا تھا۔

مذکورہ ملزمان سے دوران امیگریشن کلیئرنس ایف آئی اے کے شفٹ انچارج نے فیملی ٹری کے بارے میں معلومات حاصل کیں جو نادرا کے فراہم کردہ ریکارڈ کے مطابق غلط پائی گئیں اور اس بنا پر تمام مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

آف لوڈ کیے جانے والے تمام افراد پہ مقدمات درج کیے جانے کے بعد جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ جبکہ گرفتارملزمان کی طرف سے نامزد کئے گئے ایجنٹ کی گرفتاری کے لیے ٹیم متحرک کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں چرس اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان کی جانب سے اس موقع پر مذکورہ مقدموں میں ایجنٹ کی گرفتاری اور گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایات جاری کیں۔

Related Posts