پاکستان سمیت دُنیا بھر میں خواتین پرتشدد کے خاتمے کا عالمی دن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی سمیت دُنیا بھر میں خواتین پرتشدد کے خاتمے کا عالمی دن
پاکستانی سمیت دُنیا بھر میں خواتین پرتشدد کے خاتمے کا عالمی دن

اسلام آباد: پاکستان سمیت دُنیا بھر میں خواتین پر ہر قسم کے تشدد کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔ دن منانے کا مقصد حقوقِ نسواں کا تحفظ اور خواتین پر تشدد کے خلاف شعوروبیداری کو فروغ دینا ہے۔ 

بین الاقوامی ادارے اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا کی ہر 3 میں سے 1 خاتون زندگی میں جسمانی، جنسی یا ذہنی تشدد کا شکار بنتی ہے جو صنفی بنیادوں پر اس سے روا رکھا جاتا ہے۔خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے انہیں کمزور سمجھتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

صدر اور وزیراعظم کابچوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے:صدرمملکت

حقوق نسواں کی علمبردار کارکن کملا بھاسین انتقال کر گئیں

صنفی امتیاز کے خاتمے کیلئے 25 نومبر کو خواتین پر جبروتشدد کے خلاف عالمی دن ہر سال منایا جاتا ہے۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ خواتین کو جسمانی اور ذہنی طور پر تشدد کا نشانہ بنانا، جنسی زیادتی اور ہراسگی بنیادی انسانی حقوق کے مخالف عوامل ہیں۔

تکلیف دہ حقیقت یہ ہے کہ ہر خاتون کیلئے سب سے غیر محفوظ مقام اس کے گھر کو قرار دیا جاتا ہے جہاں خواتین سے سب سے زیادہ تشدد ہوتا ہے۔ آج سے3 سال قبل 50 ہزار خواتین کو تشدد کے بعد ان کے اپنوں نے ہی قتل کردیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق 50 ہزار خواتین پر تشدد اور قتل کے الزامات انہی کے بھائی، خاوند، والدین یا اہلِ خانہ پر لگائے گئے جس سے گھریلو تشدد ایک تلخ ترین حقیقت بن کر سامنے آیا۔ خواتین پر تشدد کے خلاف شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Related Posts