ٹی 20 کے بعد ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے اراکین بنگلہ دیش روانہ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ٹی 20 کے بعد ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے اراکین بنگلہ دیش روانہ
ٹی 20 کے بعد ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے اراکین بنگلہ دیش روانہ

لاہور: قومی کرکٹ کی ٹیسٹ ٹیم کے اراکین بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے ڈھاکہ روانہ ہو گئے، کھلاڑیوں نے روانگی سے قبل یادگار تصاویر کھنچوائیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی ڈھاکہ پہنچ کر کورونا کی روک تھام کیلئے 1 روز قرنطینہ میں گزاریں گے۔ آئسولیشن مکمل ہونے کے بعد اسکواڈ کے دیگر اراکین سے ملاقات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے بنگلہ دیش کودوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز جیت لی

 بنگلہ دیش کو پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست 

ٹیسٹ اسکواڈ کی تکمیل پر ٹیسٹ کیلئے پریکٹس شروع کی جائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی سی بی نے اپنے پیغام میں اوپننگ بیٹر امام الحق، اظہر علی اور فہیم اشرف کی تصاویر شیئر کیں۔

ڈھاکہ میں قومی ٹی 20 ٹیم پہلے ہی موجود ہے جس نے بنگلہ دیش کے خلاف 3 میچز کی سیریز کے پہلے 2 میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر لی جبکہ بنگلہ دیشی ٹائیگرز نے وائٹ واش سے بچنے کیلئے سر جوڑ لیے۔

شاہینوں کی ٹیسٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے ڈھاکہ روانہ ہوئی۔ پہلا 5 روزہ ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں شروع ہوگا۔قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز بھی جیتنے کیلئے پر عزم ہے۔