واٹر بورڈ کا NEKکالونی میں آپریشن،22گھر مسمار،10ایکڑ زمین واگزار

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
واٹر بورڈ کا NEKکالونی میں آپریشن،22گھر مسمار،10ایکڑ زمین واگزار
واٹر بورڈ کا NEKکالونی میں آپریشن،22گھر مسمار،10ایکڑ زمین واگزار

کراچی:ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے چیف سیکورٹی آفیسر کرنل (ر)ضیا زیدی کی سربراہی میں نارتھ ایسٹ کراچی (این ای کے)کے فلٹر پلانٹ اور کالونی میں غیر قانونی تعمیرات او ر قبضہ کیخلاف آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران مجموعی طور10ایکڑ اراضی واگزار، 5پلاٹوں، 18کچے مکانات اور 4آر سی سی گھروں کا قبضہ ختم کراکے ان کو مسمار کیا گیا ہے۔قبضہ کرنے والوں کے خلاف تھانہ گلشن معمار میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایم ایم نیوز کے سروے کے مطابق واٹر بورڈ کے سپرٹنڈنٹ انجینئرمحمد ریاض کی سربراہی میں نارتھ ایسٹ کراچی اولڈ فلٹر پلانٹ کالونی میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا۔

میں 10ایکڑ اراضی پر قبضہ ختم کرایا گیا ہے،18کچے گھروں کے علاوہ 4آر آر سی مکانات بھی گرادیئے گئے،جنہوں نے باقاعدہ پانی کے غیر قانونی کنکشن بھی حاصل کررکھے تھے۔

قبضہ مافیا نے بڑے 5پلاٹوں پردیواریں لگا کر قبضہ کئے ہوئے تھے،جنہیں کچھ ماہ بعد فروخت کیا جانا تھا، جب کہ 18دیگرافراد نے باقاعدہ کچے مکانات بنا کر رہائش اختیار کی ہوئی تھی جن کے علاوہ4دیگر افراد نے سرکاری زمین پر آر سی سی مکانات بنا کر رہائش اختیار کی ہوئی تھی۔

جن کو بجلی، پانی کی سہولیات بھی میسر تھیں۔اے ای ای نیمبینہ طور پرقبضہ مافیا کو پانی کی لائنیں  بھی فراہم کر رکھی تھیں،جب کہ ان کے ساتھ واٹر بورڈ کیمقامی ملازمین بھی ملے ہوئے تھے۔

آپریشن شروع کرنے سے قبل تمام متعلقہ ذمہ داروں کو آگاہ کیا گیا تھا کہ 15نومبر کو آپریشن کیا جائے گا تاہم آپریشن سے قبل نارتھ ایسٹ کراچی (این ای کے)کے آر ای بدر شیخ چھٹی پر،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کوئی شریک ہی نہیں ہوا۔

اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر(اے ای ای) صدیق تونیو نے یہاں  سے 3روز قبل اپنا ٹرانسفر کرالیا تھا، اور تھانہ معمار کے ایس ایچ او ریاض بھٹو نے عین آپریشن شروع ہونے سے قبل اپنا فون ہی بند کردیا اور تھانے سے غائب ہو گئے، جس کے باوجود بھی آپریشن کر لیا گیا۔

سپرٹنڈنٹ انجنیئر(ایس ای)جمیل انصاری،ایگزیکٹیو انجنیئر کے ڈی سول ون عمران عبداللہ،سپرٹنڈنٹ انجنیئر ڈبلیو ٹی ایم، محمد ریاض،سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینڈ اسٹیٹ زاہد محمود،ڈائریکٹر لیگل آفیئر احمد مدنی، سپرٹنڈنٹ انجنیئر ای این ایم جمیل انصاری،میجر (ر)مجید اعوا ن،کیپٹن (ر)نوید،اینٹی انکروچمنٹ سیل کے ایم سی کے ایس ایچ او فاروق سمیت دیگر ملازمین شریک ہوئے۔

صبح 10بجے شروع ہونے والا آپریشن شام 5بجے تک جاری رہا۔آپریشن کے بعد تھانہ گلشن معمارکے ایس ایچ او ریاض بھٹو ایف آئی آرکاٹنے میں لیت لعل کرنے لگے تھے، جس کے بعد واٹر بورڈ کے چیف سیکورٹی آفیسر کرنل (ر)ضیا زیدی نے ڈی آئی جی ویسٹ سے رابطہ کیا جس کے بعد تھانہ معمار میں مقدمہ نمبر 41/2021درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: واٹر بورڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور آڈیٹر کی کرپشن عروج پر پہنچ گئی

قبضہ کرنے والوں میں 10مختلف افراد شامل ہیں، جن میں پیر بخش چنہ،نور محمد بھگٹی،شیر محمد بھگٹی،لال زادہ،سخی بھروہی،نذیر بھروہی،نواب،فوردل،شیر افضل، سلام خان شامل ہیں  ۔جن پر دفعہ 447/34ت ب لگائی گئی ہے۔

Related Posts