ملک بھر میں کورونا کے 673 نئے کیسز رپورٹ، 169 مریضوں کی حالت تشویشناک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 605نئے کیسز رپورٹ، 2مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 605نئے کیسز رپورٹ، 2مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 673 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 58 ہزار 557 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 505 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 20 ہزار 735 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 3.25 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 96 لاکھ 93 ہزار 66 ہوگئی جبکہ کورونا کے 169 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ، بچوں میں ڈائریا اور پیچش کی بیماری پھیلنے لگی

ملک میں انستھیزیا کی ادویات اور انجکشن نایاب ہوگئیں، دوا ساز کمپنیوں نے مہنگے خام مال سے سستی ادویات بنانے سے انکار کردیا ہے۔

لاہور کے میو اسپتال میں بدستور ادویات کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مریضوں کوکئی روز سے ادویات میسر نہیں ہوئی ہیں، ادویات کی قلت کی وجہ سے مریض بازار سے مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق انستھیزیا کی ادویات اور انجیکشن کی عدم دستیابی سے مریضوں کے آپریشن بھی متاثر ہورہے ہیں۔

Related Posts