اسٹاک مارکیٹ میں 670 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 670 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 670 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روزکے دوران 670 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کی ویب سائٹ کے مطابق، بینچ مارک KSE-100 انڈیکس 670.87 پوائنٹس یا 1.62 فیصد اضافے کے ساتھ 42,096.24 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جولائی میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 18.33 فیصد کم ہو کر 2.64 بلین ڈالر رہ گیا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 3.23 بلین ڈالر تھا۔

مزید پڑھیں:ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید 0.82 فیصد اضافہ

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت اگلے تین ماہ تک درآمدات کو کنٹرول کرے گی، چاہے یہ سست شرح نمو کی قیمت پر آئے، انہوں نے تسلیم کیا کہ حکومت کے پاس فوری حل نہیں ہے جو معاشی بحران کو ٹال دے۔

Related Posts