اسلام آباد جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ، 6 ملزمان پولیس کی گرفت میں آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

6 accused arrested in Islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : شہر قائد میں چوری ڈکیتی کی واردتیں بڑھنے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ، 6 ملزمان پولیس کی گرفت میں آگئے۔

سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سبزی منڈی اور انڈسٹریل ایریا کے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر دکانوں کو لوٹنے اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

گرفتار ملزمان عرصہ دراز سے چوری ڈکیتی میں ملوث تھے اور سیکٹر آئی ٹن سیکٹر آئی نائن میں خوف کی علامت بنے ہوئے تھے۔

رات کو باہر نکلنے والی خواتین اور فیملیز سے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کرتے تھے اور ڈکیتیاں کرنے کے بعد اپنے آبائی علاقوں میں روپوش ہو جاتے تھے ۔

وفاقی پولیس کے لیے یہ گروہ درد سر بن چکا تھا، سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی اسکواڈ نے دو ہفتے مسلسل ریکی کی اور پھر ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

مزید پڑھیں:فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں، ہزاروں لیٹر دودھ تلف، دکانیں سیل، ریسٹورنٹس کو جرمانے

گرفتار ملزمان میں عرفان ،قدیم شاہ ،انارگل،خان محمد ،حمیداور احمد خان شامل ہیں ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے ،ملزمان کے خلاف تھانہ سبزی منڈی اور انڈسٹریل ایریا تھانہ میں پہلے سے مقدمہ درج ہیں۔

Related Posts