مقبوضہ کشمیر پر نافذ کرفیو 49ویں روز میں داخل، نقل و حمل اور ذرائع آمدورفت پر پابندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Curfew-in-Kashmir.jpg
Curfew-in-Kashmir.jpg

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری نگر:مقبوضہ جموں وکشمیر پر نافذ کیا جانے والا  کرفیو آج 49 ویں دن میں داخل ہوگیا ہے جبکہ مظلوم کشمیریوں کی نقل و حمل اور ذرائع آمدو رفت پر سخت پابندی عائد ہے۔ 

قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں پر عرصۂ حیات تنگ کر رکھا ہے جبکہ ٹی وی نشریات، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سمیت مواصلات کا پورا نظام مکمل طور پر بند ہے جس کے باعث زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کا 48واں دن، ذرائع ابلاغ پر سخت پابندیاں عائد

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر میں کھانے پینے اور ضروریاتِ زندگی کی اشیاء کی بے حد کمی ہے  جس سے مظلوم کشمیری عوام کا شدید جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے۔

 کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کیے جانے کے بعد وادی پر عائد کرفیو کے باعث اب تک تقریباً 3900 کروڑ کا نقصان ہوا ہے جبکہ کشمیر کے ہسپتالوں میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت ہے۔ 

یاد رہے کہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم ہونے اور  بھارت کے نافذ کردہ کرفیو سے پوری دنیا میں مظلوم کشمیریوں کے لیے تشویش پائی جاتی ہے۔ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ کشمیر دُنیا کے نقشے میں کہاں ہے اور وہاں کیا ہو رہا ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ، ذرائع مواصلات اور ٹی وی نشریات سمیت بیرونی دنیا سے رابطوں کے تمام تر دروازے بند ہیں جبکہ مسلسل کرفیو سے قحط کی سی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔ گزشتہ پندرہ برس کے گوگل ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ کشمیر میں 2004ء سے لے کر اب تک دنیا بھر کے افراد نے کبھی اتنی دلچسپی نہیں دکھائی جتنی اگست کے دوران دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں:گزشتہ ماہ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں لفظ کشمیر کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا

Related Posts