اسٹاک مارکیٹ میں 443 پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 443 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 443 پوائنٹس کی مندی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز (پیر) مندی کا رجحان دیکھنے کو ملا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس مزید نیچے چلا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران 100انڈیکس 443 پوائنٹس کم ہوکر 42826 پر بند ہوا۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 67 ارب روپے کم ہوکر 7134 ارب روپے ہے۔بازار میں 19 کروڑ شیئرز کا کاروبار 5 ارب روپے میں ہوا۔

دوسری جانب ملک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج بھی انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر 2 روپیہ ایک پیسے مہنگا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے لیے ٹرین سروس معطل کردی گئی

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 روپیہ ایک پیسے مہنگا ہو کر 216.65 روپیکا ہے۔

Related Posts