تین ماہ قبل اغواء ہونے والا 4 سالہ بچہ بلوچستان سے بازیاب، ملزم گرفتار

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
تین ماہ قبل اغواء ہونے والا 4 سالہ بچہ بلوچستان سے بازیاب، ملزم گرفتار
تین ماہ قبل اغواء ہونے والا 4 سالہ بچہ بلوچستان سے بازیاب، ملزم گرفتار

راولپنڈی: روات پولیس نے بلوچستان کے علاقے جعفرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ماہ قبل اغواء ہونے والے 4 سالہ بچے کو بازیاب کروا کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی پی او محمد احسن یونس نے بچے کی بحفاظت بازیابی اور ملزم کی گرفتاری کے احکامات دیئے تھے۔ 

روات پولیس کے مطابق 4 سالہ صابر علی کے اغواء کا مقدمہ مئی 2021 میں تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا۔

روات پولیس نے بلوچستان کے علاقہ جعفر آباد سے ملزم کو گرفتار کر کے بچے کو بحفاظت بازیاب کروایا،

پولیس کا کہنا ہے کہ ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم عنائت اللہ کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ہے۔

ملزم عنایت اللہ کے ساتھی ہدایت اللہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ہدایت اللہ بچے کی بہن سے شادی کرنا چاہتا ہے جس نے رشتہ سے انکار پر بچے کو اغواء کیا تھا۔