اسٹاک مارکیٹ میں 356 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 356 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 356 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 356 پوائنٹس اضافے سے 41425 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز (جمعرات) کے دوران 100انڈیکس 561 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 7.90 ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 34 ارب روپے بڑھ کر 6960 ارب روپے ہے۔انڈیکس کی بلند ترین سطح 41630 رہی جبکہ بازار میں 27 کروڑ 54 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 روپے 79 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد 225 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 2100 روپے کی کمی

معاشی ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک سے افغانستان ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کیے اور آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی قسط جلد ملنے کی تصدیق کے بعد مارکیٹ میں ڈالر کی مانگ کم ہوئی ہے۔

Related Posts