اسٹاک مارکیٹ میں 307 پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز (جمعہ) کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا۔

آج کاروبار کے دوران 100انڈیکس 307.74 پوائنٹس یا 0.75 فیصد کمی کے ساتھ 40,620.21 پر بند ہوا۔

کاروبار کے آغاز کے موقع پر تیزی دیکھنے کو ملی تاہم مارکیٹ میں فروخت کے دباؤ کی وجہ سے تمام منافع کو ختم کردیا اور پہلے سیشن کا اختتام 52 پوائنٹ کے نقصان کے ساتھ ہوا۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں کمی کا باعث بننے والے سیکٹر میں بینکنگ (111.42 پوائنٹس)، سیمنٹ (43.03 پوائنٹس) اور پاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن (35.97 پوائنٹس) شامل ہیں۔

تمام شیئر انڈیکس کا حجم جمعرات کو 190.1 ملین سے 165.3 ملین تک گر گیا۔ دوسری جانب حصص کی تجارت گزشتہ سیشن میں 6.3 ارب روپے سے بڑھ کر 6.87 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:روس میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے سے سرحد پار ادائیگیوں کی منظوری دیدی گئی

آج کاروباری روز کے دوران 314 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 106 میں اضافہ، 176 میں کمی اور 32 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔