راولپنڈی میں ڈکیتی کی 3 اور چوری کی 10 وارداتیں، شہری لاکھوں روپے اور طلائی زیورات سے محروم

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
راولپنڈی میں ڈکیتی کی 3 اور چوری 10 وارداتیں، شہری لاکھوں روپے اور طلائی زیورات سے محروم
راولپنڈی میں ڈکیتی کی 3 اور چوری 10 وارداتیں، شہری لاکھوں روپے اور طلائی زیورات سے محروم

راولپنڈی میں دن بھر میں ڈکیتی کی 3 اور چوری کی 10 مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے اور قیمتوں اشیاء سے محروم ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کورال کی حدود میں مسلح ملزمان ڈائمنڈ ماربل فیکٹری کے دفتر دو مسلح افراد 17 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری واردات جی ایٹ ٹو میں جہاں تین مسلح افراد عمر نامی شخص سے ہنڈا 125 موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ جبکہ ایک موبائل فون اور ایک لاکھ 60 ہزار روپے بھی چھین لیے گئے۔ تھانہ ترنول میں واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تیسری واردات میں تین مسلح ملزمان ایک شخص سے ایک لاکھ 36 ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

ایف الیون کے رہائشی ظہیر احمد نے تھانہ شالیمار میں پرچہ درج کروایا ہے کہ چور انکی گاڑی کرولا نمبر  اے پی ٹی 117 ایف الیون سے چوری کر کے لے گئے ہیں۔

جاوید تیلی کے سجاد علی نے تھانہ کھنہ میں پرچہ درج کروایا ہے کہ چور انکی مہران کار نمبر ایک ایکس جی 0226 چوری کر کے لے گئے ہیں۔

کورال تھانے میں پرچہ درج کرواتے ہوئے غوری ٹاؤن فیز فائیو کے رہائشی مہران نے بتایا کہ چور  انکی موٹر سائیکل آر آئی کیو  6744 چوری کر کے لے گئے ہیں۔

جی سکس کے رہائشی ظفر حمید نے تھانہ آبپارہ میں پرچہ درج کروایا ہے کہ چور پولی کلینک کی پارکنگ سے ہنڈا 125 نمبر بی بی پی 544 چوری کر کے لے گئے ہیں۔

محمدی ٹاؤن کے اشفاق احمد نے تھانہ نون میں پرچہ درج کروایا ہے کہ چور انکے گھر سے نقدی و زیورات مبلغ سات لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے ہیں۔

ذریں مشال نے تھانہ کوہی بھیر میں پرچہ درج کرواتے ہوئے  بتایا کہ انکی گاڑی پی ڈبلیو ڈی سے چور نقدی موبائل مالیت ستر ہزار روپے چوری کر کے لے گئے ہیں۔

جی الیون تھری کی صابرہ حسین نے تھانہ رمنا میں پرچہ درج کروایا ہے کہ سالاس نامی شخص نے انکے گھر چوری کی ہے۔

سی بی آر ٹاؤن کے  محمد قاسم نے  تھانہ کوہی بھیر میں پرچہ درج کروایا کہ سعدیہ اور اسکے ساتھیوں نے انکے گھر سے نقدی زیورات و دیگر قیمتی سامان جنکی مالیت 48 لاکھ روپے بنتی ہے چوری کر لئے ہیں۔

مقصود علی نے تھانہ سیکرٹریٹ میں پرچہ درج کروایا کہ محمد گل اور اسکے دو ساتھیوں نے انکے گھر سے راس گائے اور بچھڑی جسکی مالیت چار لاکھ روپے ہے چوری کر لی ہیں۔

تہمینہ خالد نے تھانہ رمنا میں پرچہ درج کروایا ہے کہ آصف نے کیپٹل انٹرنیشل ہسپتال نوکری کے دوران دو ایل سی ڈی ایل لاکھ بیس ہزار کی چوری کی ہیں۔

گومل روڈ آئی سیون کے رہائشی حسن فراز کے مطابق دو مسلح ڈاکو انکے گھر داخل ہوئے گارڈ نے فائرنگ کی تو موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ نکلے ہیں پولیس نے موٹر سائیکل قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔