کراچی، گھر سے لائے ہوئے گوشت سے مزیدار ڈشز تیار کرنے والے 3ریسٹورنٹس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عید الاضحیٰ میں جہاں لوگ سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہیں وہیں گوشت سے بنی مزیدار ڈشز سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔ کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز نے شہریوں کو ایک بار پھر تشویش میں ڈال دیا ہے۔

ایک طرف کورونا نے شہریوں کے لیے گھومنا پھرنا اور آزادی سے کھانا مشکل کردیا ہے تو وہیں دوسری جانب عید پر شہریوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ گوشت سے خود کھانا بنا کر کھانے سے عید کا مزہ کچھ کرکرا ہوجاتا ہے۔

اسی لیے کراچی میں ایسے 3 ریسٹورنٹس آپ کی خدمت کیلئے موجود ہیں جوآپ کے گھر سے لائے ہوئے گوشت سے مزیدار ڈشز اس طرح تیار کرتے ہیں جیسا کہ آپ چاہتے ہیں اور یہ کھانا اتنا ہی مزیدار ہوتا ہے جیسا کہ آپ گھر پر کھانا پسند کرتے ہیں۔

دُعا ریسٹورنٹ

جیسے ہی آپ دعا ریسٹورنٹ میں داخل ہوتے ہیں، کھانے سے متعلق تمام تر حشر سامانیاں آپ کا استقبال کرتی ہیں جن میں دھواں اڑاتا تندور، کباب تیار ہونے کی اشتہا انگیز خوشبو، آگ کی حدت اور کوئلہ بار بی کیو سے اٹھتی ہوئی مہک شامل ہیں۔

خاص طور پر مزیدار کڑاہی تیار کرنے کیلئے دعا ریسٹورنٹ کا ہی نام ذہن میں آتا ہے جو اتنی مزیدار ڈشز تیار کرتا ہے جنہیں دیکھ کر سر نفی میں ہلانا ممکن نہیں۔ یہ ریسٹورنٹ آپ کے گھر سے لائے ہوئے گوشت کو پکا کر ڈشز تیار کرکے دے رہا ہے جس کیلئے ایک مقررہ فیس لی جاتی ہے۔

اللہ والا پکوان 

شہرِ قائد کے علاقے محمود آباد میں واقع اللہ والا ریسٹورنٹ ڈلیوری چارجز سمیت مقررہ فیس فی کلوگرام کے حساب سے آپ کے گھر کے گوشت کو پکا کر دے رہا ہے جس کیلئے کم از کم 5 کلوگرام کا آرڈر بک کرنا ضروری ہے۔

بنیادی طور پر اللہ والا ریسٹورنٹ میں بار بی کیو، کڑاہی اور بریانی سمیت دیگر ڈشز تیار ہوتی ہیں جس کا انحصار گاہکوں کی فرمائش پر ہوتا ہے۔ کھانا اس قدر مزیدار ہوتا ہے کہ بیشتر کھانے کے شوقین افراد انگلیاں چاٹتے رہ جاتے ہیں۔ 

نیو جیو ریسٹورنٹ

شاہ فیصل ٹاؤن میں واقع نیو جیو ریسٹورنٹ میں بیف بوٹی، چندن کباب، بیف کباب، گولا کباب اور دھاگا و ریشمی کباب سمیت دیگر ڈشز پیش کی جاتی ہیں جس کیلئے گزشتہ برس 500 روپے فی پلیٹ خدمات کا معاوضہ وصول کیا جاتا تھا تاہم اب یہ معاوضہ بڑھ گیا ہے۔

 

Related Posts