سچل تھانے کے 3بھتہ خور اہلکار گرفتار، مقدمہ درج، تحقیقات شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lahore man arrested for beating up mother over money: police

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :تھانہ سچل کے اہلکاروں نے بھتہ خوری شروع کردی، محکمہ پولیس کی وردی میں 3بھتہ خوروں کو پیٹی بند پولیس نے گرفتار کر کے لاک اپ کردیا ۔

کانسٹیبل اعجاز راجپر، کانسٹیبل دھنی بخش،کانسٹیبل الطاف حسین اور ہیڈ کانسٹیبل یعقوب کے خلاف علاقہ مکینوں نے متعدد شکایات کی تھیں کہ مذکورہ اہلکار کاروباری حضرات سے مختلف بہانوں سے بھتہ وصولی کرتے ہیں جبکہ اس حوالے سے انٹیلی جنس افسر سب انسپکٹر قمر نے اطلاع دی کے تھانہ سچل ہیڈ کانسٹیبل یعقوب شعبہ تفتیش اور کانسٹیبل اعجاز راجپر بکل نمبر 35117 کانسٹیبل دھنی بخش نمبر 33278 کانسٹیبل الطاف حسین 43848 اسوقت تھانہ کے پاس کے موجود ھیں جو علاقہ سے بھتہ وصول کررہے ہیں۔

اس اطلاع پر ایس ایچ او سچل صفدر عباسی نے بمعہ پولیس پارٹی و انٹیلی جنس آفیسرکے ساتھ مذکورہ مقام پہنچا اور انٹیلی جنس آفیسر کی نشاندھی پر3 بھتہ خور پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیاہیڈ کانسٹیبل یعقوب موقع پر موجود نہ تھا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں گھنگھور گھٹائیں، مختلف علاقوں میں تیز بارش، بجلی غائب

مقدمہ الزام نمبر576/2020 بجرم دفعہ 384 / 34 ت پ قائم کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بھتہ خوری میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس میں اگر کوئی اور سہولت کار کا علم ہوا تو پولیس اس کے خلاف بھی کارروائی کرے گی۔

ایس ایچ او تھانہ سچل صفدر عباسی کا کہنا تھا کہ پولیس والوں کا کسی بھی جرام کا ارتکاب کرنا زیادہ سنگین ہوتا ہے کیوں کہ پولیس کا کام جرائم کا خاتمہ ہے نہ کہ وردی کی آڑ میں قانون شکنی، اگر کوئی بھی پولیس اہلکار ایسی کسی بھی سرگرمی میں ملوث ہو گا تو اس کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

Related Posts