کراچی کے علاقے کیماڑی میں شوق سے کھائی جانے والی 3 منفرد سمندری غذائیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے کیماڑی میں شوق سے کھائی جانے والی 3 منفرد سمندری غذائیں
کراچی کے علاقے کیماڑی میں شوق سے کھائی جانے والی 3 منفرد سمندری غذائیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے کیماڑی میں انواع و اقسام کی سمندری غذائیں یا سی فوڈز دستیاب ہیں لیکن ہم نے اپنے قارئین و ناظرین کیلئے 3 منفرد سمندری غذاؤں کا انتخاب کیا ہے جنہیں پشاور، لاہور اور کراچی سمیت پاکستان کے ہر شہر میں شوق سے کھایا جاتا ہے۔

جن تین سی فوڈز کا ہم ذکر کریں گے ان میں سب سے پہلے فش اور پراؤن چاؤ من شامل ہے جو چینی ڈش چکن چاؤمن سے ماخوذ سمجھی جاتی ہے۔ چینی کھانوں میں زیادہ مصالحے استعمال نہیں کیے جاتے تاہم کیماڑی سی فوڈز میں یہ روایت بدل چکی ہے۔دوسرے نمبر پر باربی کیو اور پراؤن پاستہ شامل ہیں۔

فش اور پراؤن چاؤمن

کیماڑی سی فوڈز والوں کا کہنا ہے کہ ہم مچھلی اور جھینگے سے تیار کردہ فش چاؤ من اور پراؤن چاؤ من کافی عرصے سے فروخت کر رہے ہیں۔ ہم مصالحہ جات ثابت لے کر انہیں چکی سے پسواتے ہیں جس کے بعد ترکیب کے مطابق چاؤمن کی ڈش تیار کی جاتی ہے۔

مچھلی اور جھینگے سے تیار کردہ چاؤ من ڈش کے چھوٹے پیک کی قیمت 250 روپے جبکہ بڑے پیک کی قیمت 400 روپے مقرر کی گئی ہے۔

بار بی کیو 

کراچی کے علاقے کیماڑی میں شوق سے کھائی جانے والی 3 منفرد سمندری غذائیں
کراچی کے علاقے کیماڑی میں شوق سے کھائی جانے والی 3 منفرد سمندری غذائیں

یہاں فش بار بی کیو کی متعدد اقسام تیار کرکے کسٹمرز کو پیش کی جاتی ہیں جن میں نمکین، وائٹ، گرین اور گولڈن مصالحے میں تیار کردہ مچھلی شامل ہے۔ مچھلی کی اقسام میں سرمئی، دوتر، مشکہ فش شامل ہیں جو کیماڑی فوڈز والے تیار کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ زیادہ تر لوگ بار بی کیو پسند کرتے ہیں۔ پشاور سے آنے والے کسٹمرز نمکین فش کھانا پسند کرتے ہیں۔ لاہوری کسٹمرز چٹ پٹا بار بی کیو پسند کرتے ہیں جبکہ کراچی والوں کو مصالحہ جات تیز پسند ہوتے ہیں۔

جھینگا بار بی کیو یہاں 1 ہزار 200 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔ مچھلی 600 سے لے کر 1 ہزار 400 روپے فی کلو مختلف اقسام کے اعتبار سے الگ الگ ریٹس میں دستیاب ہوتی ہے۔

پراؤن پاستہ

جھینگے کا پاستہ بنانے والوں کا کہنا ہے کہ عموماً 1 گھنٹے میں پراؤن پاستہ تیار ہوجاتا ہے، پراؤن کے ذائقے میں کسی قدر مٹھاس شامل ہوتی ہے جو کسٹمرز کو بے حد پسند ہے۔

کیماڑی فوڈز والوں کا کہنا ہے کہ چھوٹے پراؤنز سے پاستہ میں لطف نہیں آتا، اس لیے پراؤنز بڑے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ابھی تک ہم نے اِس ڈش کی زیادہ نمائش نہیں کی تاہم پھر بھی عوام اسے بے حد پسند کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پراؤن پاستہ کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔ ہر روز ہمارے ڈش بنانے کی مقدار میں اضافہ جاری ہے۔ پاستہ کا نصف باؤل 200 روپے میں جبکہ مکمل باؤل 400 روپے میں دستیاب ہے۔ 

Related Posts