ایک خاتون سمیت ناسا کے 3 خلاء باز 185 دن اسپیس اسٹیشن میں گزار کر زمین پر لوٹ آئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک خاتون سمیت ناسا کے 3 خلاء باز 185 دن خلاء میں گزار کر زمین پر لوٹ آئے
ایک خاتون سمیت ناسا کے 3 خلاء باز 185 دن خلاء میں گزار کر زمین پر لوٹ آئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) کی خلا باز اور محققہ کیٹ روبنز سمیت 3 خلاء باز 185 روز خلاء میں گزار کر زمین پر لوٹ آئے ہیں جس پر ان کے ساتھی خلا بازوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ناسا نے کہا کہ خاتون خلاباز نے 185 روز کے بعد زمین پر تازہ ہوا کا پہلا سانس لیا جبکہ قبل ازیں کیٹ روبنز خلائی اسٹیشن پر کام کر رہی تھیں۔

ناسا کے مطابق خاتون خلاء باز نے ناسا کے ادارے آئی ایس ایس ریسرچ کے تحت سینکڑوں گھنٹے خلائی اسٹیشن پر ڈی این اے سے متعلق تحقیقی کام کیا۔ خاتون خلاء باز آج زمین پر واپس پہنچی ہیں۔

خاتون سمیت 3 خلا بازوں کو زمین پر خوش آمدید کہتے ہوئے ناسا نے کہا کہ کیٹ روبنز، سرگی زیکوو اور سرگی کڈ نامی خلا باز آج زمین پر پہنچے جبکہ قازقستان میں ان کا خلائی جہاز زمین کو چھونے میں کامیاب ہوگیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: مشتری کے چاند یوروپا پر زندگی کی تلاش، ناسا نے سنگِ میل عبور کر لیا

Related Posts