دوسری سرسبز قومی جونیئر ایشین اسٹائل کبڈی چیمپیئن شپ کل سے شروع ہو گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیرِ اہتمام دوسری سرسبز قومی جونیئر ایشن اسٹائل کبڈی چیمپیئن شپ کل سے شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن دوسری چیمپیئن شپ کا انعقاد 13 جنوری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں عمل میں لارہی ہے۔ 2 روز قبل کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایا کہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

میچ کے دوران میدان میں گھسنے والے تماشائیوں کیخلاف مقدمہ درج

ایشین اسٹائل کبڈی چیمپیئن شپ میں 11 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، ہائر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

سیکریٹری کبڈی فیڈریشن نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ آج ہورہی ہے جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان بھی آج کیا جائے گا۔ چیمپیئن شپ 16 جنوری تک جاری رہے گی جس کے اختتام پر کامیاب ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم ہوں گے۔

خیال رہے کہ کبڈی فیڈریشن کے زیرِ اہتمام عالمی کبڈی مقابلے بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔ جنرل سیکریٹری کبڈی فیڈریشن رانا سرور نے 2 سال قبل کہا تھا کہ کبڈی مقابلوں کے موقعے پر نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان آمد کی دعوت قبول کر لی ہے۔ 

 

Related Posts