کورونا سے مزید 27 اموات، 1980 نئے کیسز ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

corona claims 69 more lives in pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی وباء دوبارہ سر اٹھانے لگی، مزید 27 شہری جان سے گئے ، 1980 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 382ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1980 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ صفرنو فیصد ریکارڈ کی گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈکنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا 27 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں ایک بار پھراضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور ملک کے دیگر شہروں میں کورونا کیسز کی شرح 4 فیصد کے قریب جبکہ کراچی میں 11 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی آتے آتے پھر اضافہ ہونا شروع ہوگیا جس سے کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ہے،عوام نے احتیاط نہ کی تودوبارہ لاک ڈاؤن اورسخت فیصلوں کی طرف جاناپڑے گاجس سے غریب طبقے کا نقصان ہوتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کورونا اپنی ہیئت مسلسل تبدیل کرتا رہا ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر کے لیے بڑا مسئلہ بھارت سے پھیلنے والا کورونا وائرس ہے۔ اگر ہم چوتھی لہر سے نکل گئے تو ملک کو تباہی سے بچالیں گے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1ہزار 91 نئے کیسز رپورٹ، 16 مزید مریض انتقال کرگئے

ملک میں کورونا کی چوتھی لہر سے بچاؤ کیلئے عید پر غیر ضروری نقل و حرکت بندکرنیکا فیصلہ کیا گیا جبکہ حکومت نے یکم اگست سےویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر اندرون ملک فضائی سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔

وفاقی حکومت نے متنبہ کیا ہے کہ ایس اوپیزپر عمل نہ کیا گیا تو سیر و سیاحت بند کردینگے جبکہ سندھ حکومت نے بھی بین الصوبائی اور بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے شہریوں کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے فیصلہ کیاہے۔

Related Posts