کراچی میں مزید درجنوں شہری اومی کرون کا شکار، تعلیمی ادارے اور کاروبار بند کرنے کاامکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

23 More Suspected Cases Of Omi Crown Reported In Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز میں اضافہ، مزید درجنوں شہری اومی کرون کا شکار ہوگئے، حکومت نے تعلیمی ادارے اور کاروبار بند کرنے پر غور شروع کردیا۔

صوبائی محکمہ صحت نے کراچی میں مزید 23 افراد میں اومی کرون کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ متاثرہ افراد کا تعلق کراچی کے ضلع شرقی، غربی، وسطی سے ہےجبکہ ملیر سے بھی کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس کے علاوہ لاہور میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد 170 ہوگئی جبکہ اب تک پنجاب بھر میں اومی کرون کے 177 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں کورونا پھیل گیا، اومی کرون بھی بے قابو،اسکول بند، کاروبار محدود، سخت پابندیوں کی تیاریاں

دوسری طرف اسلام آباد میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد 141 ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں مزید 27 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

واضح رہے کہ کراچی میں کورونا کی شرح 8اعشاریہ 9 فیصد تک پہنچنے کی وجہ سے سندھ حکومت نئی قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کاروباری اوقات محدود کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔

غالب امکان ہے کہ حکام آئندہ دو سے تین دنوں میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرنے کے بارے میں فیصلہ کرلیا جائیگا۔

Related Posts