مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس، 2 سیاسی جماعتوں کا بھارتی صدر کے خطاب کا بائیکاٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: بھارتی صدر دروپڈی مرمو نے مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس سے خطاب کیا تاہم 2 سیاسی جماعتوں عام آدمی پارٹی اور بی آر ایس نے خاتون صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ راشٹر سمیتی (بی آر ایس) نے پارلیمنٹ میں صدر دروپڈی مرمو کے خطاب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندگان کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پشاور خودکش دھماکہ، سعودی عرب کی شدید مذمت

بی آر ایس کے رہنما کیشو راؤ اور عام آدمی پارٹی کے رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ بھارتی صدر کے خطاب میں حکومت کے لکھے ہوئے اعلانات اور جھوٹے وعدے ہوتے ہیں، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا کہ تقریر کا بائیکاٹ کریں گے۔

رہنما بی آر ایس کیشو راؤ نے کہا کہ ہماری پارٹی نے بی جے پی حکومت کی ہر میدان میں ناکامی کے خلاف پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں صدر کے خطاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔

بائیکاٹ کے متعلق عام آدمی پارٹی کے رکن سنجے سنگھ کا کہنا تھا کہ میں نے پیر کے روز آل پارٹیز اجلاس کے دوران اِس مسئلے پر روشنی ڈالی تھی کہ بھارت کے کروڑوں شہریوں کے سر پر تاریکی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

 

Related Posts