کراچی میں چٹخارے دار بن کباب کیلئے 2 مشہور مقامات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں چٹخارے دار بن کباب کیلئے 2 مشہور مقامات
کراچی میں چٹخارے دار بن کباب کیلئے 2 مشہور مقامات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں بن کباب ہر خاص و عام کو پسند ہے جو ہر شخص بے حد شوق سے کھاتا ہے اور لوگ اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کیلئے بھی شوق سے بن کباب خرید کر لے جاتے ہیں۔

آج ہم شہرِ قائد میں چٹخارے دار بن کباب کھانے کیلئے 2 مشہور مقامات کا ذکر کریں گے جن کے بغیر کراچی میں بن کباب کھانے کا تذکرہ شاید نامکمل ہو۔ بن کباب کے حوالے سے یہ مقامات کراچی کے عوام میں بے حد مقبول مانے جاتے ہیں۔

۔1۔ کراچی والا، کوئلہ بن کباب

شہرِ قائد کے علاقے دھوراجی میں قائم کوئلہ بن کباب اپنی مثال آپ ہے جہاں بن کباب بے حد لذیذ اور چٹخارے دار ذائقے میں دستیاب ہیں۔ کوئلہ بن کباب والوں کا کہنا ہے کہ ہمارے بنائے ہوئے بن کباب کا ذائقہ دوسروں کے مقابلے میں منفرد ہے۔

کوئلہ بن کباب والوں کا دعویٰ ہے کہ جو ذائقہ ان کے بن کباب میں ہے، وہ کسی اور کے ہاں دستیاب نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کوئلہ کباب جیسا ذائقہ آپ کو پورے کراچی میں کہیں اور نہیں ملے گا۔ہم 1952ء سے یہی کام کر رہے ہیں۔

بن کباب کے لوازمات بیان کرتے ہوئے کوئلہ بن کباب والوں کا کہنا تھا کہ اس میں چٹنی، پیاز، انڈے اور دال والا بن کباب ہوتا ہے۔ ہم بن کباب کے تمام آئٹمز گھر پر بنا کر تیار کرکے لاتے ہیں۔ کوئلہ بن کباب والوں کے ہاں ایک بن کباب کی قیمت 40 روپے مقرر کی گئی ہے۔

جب بن کباب کو پیش کیا جاتا ہے تو کوئلہ بن کباب والے اس کے ساتھ پیاز، دھنیا اور چٹنی  بھی پیش کرتے ہیں تاکہ خریدنے والے مزے لے لے کر کھا سکیں۔ کوئلے پر بننے والے بن کباب کا ذائقہ بلا شبہ دیگر ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کے مقابلے میں منفرد ہے۔

۔2۔ دھاگہ بن کباب

نارتھ ناظم آباد کے علاقے شادمان ٹاؤن میں دھاگہ بن کباب واقع ہے جہاں بن کباب کوئلوں پر ہی تیار کیا جاتا ہے۔ دھاگہ بن کباب بنانے والوں کا کہنا ہے کہ ہماری طرز کے دھاگہ بن کباب عموماً آپ کو ہر جگہ دستیاب دکھائی دیتے ہیں، اس لیے ہمارا آئیڈیا یہ تھا کہ ہم عوام کو کوئی مزیدار چیز بنا کر پیش کریں۔

دھاگہ بن کباب والوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو ایک مکمل ڈش دینا چاہتے تھے۔ نوجوان لوگ زیادہ تر عام کھانے کی جگہ بن کباب کو ترجیح دیتے ہیں۔ کراچی میں بن کباب کو چاہنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

کباب کی تیاری کے حوالے سے دھاگہ بن کباب والوں نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے چٹنی کے فلیور میں دھاگہ بن کباب بنا کر پیش کیا جس کا ردِ عمل بے حد اچھا رہا۔ لوگوں نے بہت پسند کیا اور سراہا۔ آج ہم دھاگہ بن کباب چار مختلف ذائقوں میں تیار کر رہے ہیں۔

مذکورہ چار ذائقوں کے بارے میں دھاگہ بن کباب انتظامیہ نے کہا کہ ہم ہنی، مسٹرڈ، اسموکی باربی کیو اور چیز فلیور میں دھاگہ بن کباب بنا کر پیش کرتے ہیں۔ شروع شروع میں لوگ سمجھتے تھے کہ دھاگہ بن کباب کے اوپر دھاگہ لگا ہوگا، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔

چٹنی فلیور میں بن کباب 140 روپے جبکہ چیز فلیور 160 روپے میں دستیاب ہے۔ بن کباب کے ساتھ فرائز اور سلاد وغیرہ بھی پیش کیے جاتے ہیں۔ بن کباب کو رواں موسمِ سرما کے دوران ایک بار ضرور آزمائیں۔ 

 

Related Posts