اسلام آباد میں 2 افراد کے اندھے قتل کا معمہ حل، مقتولین کا مالک قاتل نکلا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں 2 افراد کے اندھے قتل کا معمہ حل، مقتولین کا مالک قاتل نکلا
اسلام آباد میں 2 افراد کے اندھے قتل کا معمہ حل، مقتولین کا مالک قاتل نکلا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 افراد کے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیاگیا، مقتولین کے مالک پر قاتل ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں واقع سائیں مرچو دربار پر 2 افراد کا قاتل ان کا مالک نکلا۔ ایک مقتول کی بیوی کی مدعیت میں چوہدری یاسر، ماجا، شہباز اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مدعیہ مقدمہ کا کہنا ہے کہ چوہدری یاسر نے میرے شوہر اور دیور کو مخالف گروہ نمبردار جہانگیر گروپ سے صلح کرنے پر قتل کردیا۔ دونوں گروہوں کے مابین سخت دشمنی کے دوران ڈیڑھ سال قبل راولپنڈی میں 4 افراد قتل ہو گئے تھے۔

راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے میں کیے گئے جھگڑے میں نمبردار جمیل گروپ کے 3 جبکہ چوہدری یاسر گروپ کا 1 رکن جاں بحق ہوا۔ مقدمے میں مقتول کی بیوہ ش بی بی کا کہنا ہے کہ میرا خاوند اشتیاق چوہدری یاسر کا ڈرائیور تھا۔

مقتول اشتیاق چوہدری کی بیوہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میرا جوان بیٹا غلام حسن ڈیڑھ سال قبل دونوں گروہوں کی لڑائی میں راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان میں قتل ہوا۔ آج رات 1 بجے میرے خاوند کو چوہدری یاسر نے فون کرکے اپنے پاس بلا لیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق چوہدری یاسر نے مقتول کو راولپنڈی کے مقدمے پر بات چیت کیلئے بلوایا۔ چوہدری یاسر کے ڈیرے پر جاتے ہوئے مقتول نے کہا کہ ان لوگوں کی نیت ٹھیک نہیں، پھر فون کرکے بتایا کہ یاسر، ماجا اور شہباز نے مجھے زبردستی روک رکھا ہے۔

متن کے مطابق مقتول کا کہنا تھا کہ یہ لوگ مجھے قتل کردیں گے۔ مقتول کی بیوہ اپنے بیٹے، دیور اور نند کے ہمراہ ڈیرے کی طرف بھاگی۔ دربار کے عقبی گیٹ کے باہر چوہدری یاسر، ماجا اور شہباز بیوہ خاتون کے شوہر پر تشدد کر رہے تھے۔

چوہدری یاسر نے مقتول پر جبکہ ماجا نے خاتون کے دیور آفتاب پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہو کر گر پڑے۔ خاتون اور نند بڑی مشکل سے جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ایف آئی آر کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد نے منصوبہ بندی سے میرے شوہر اور دیور کو قتل کرکے بڑا ظلم کیا ہے۔ ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ تھانہ شمس کالونی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، ملیر سٹی سے ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد دستی بم سمیت گرفتار

Related Posts