ملیر میں 3افراد کنویں میں گرگئے، ایک ہلاک، بلدیہ میں 2 افراد فائرنگ سے زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2 injured in firing incident in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :ملیر میں حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں دکان پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملیر کے عیسیٰ گوٹھ میں موٹرسائیکل سوار خاتون سمیت 3 افراد کنویں میں گرگئے، حادثے کا شکار تینوں افراد میں سے دو میاں بیوی تھے اور تمام افراد ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار تھے۔

ایدھی کی بحری خدمت کے رضاکاروں نے میاں بیوی کو بحفاظت نکال لیا تاہم جائے حادثہ پر اندھیرا ہونے کی وجہ سے کنویں میں گرنے والے تیسرے شخص کی تلاش میں غوطہ خوروں کو مشکلات پیش آئیں اور 5 سے زائد گھنٹے کی تلاش کے بعد تیسرے شخص کی لاش نکال لی گئی۔

مزید پڑھیں: سندھ پولیس کے مزید 6 جوان کورونا وائرس کا شکار، تعداد 6ہزار سے تجاوزکرگئی

دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن کے علاقے 24 مارکیٹ کے پاس فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد زخمی ہوگئے، چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی ہونیوالے دونوں افراد دکان کے باہر بیٹھے ہوئے تھے ،زخمی ہونے والوں کو گولی پیٹ اور ہاتھ پر لگی ہے، زخمی ہونے والے دونوں افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Posts