اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 2کثیرالمنزلہ عمارتیں تباہ، شہادتیں 69ہوگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 2کثیرالمنزلہ عمارتیں تباہ، شہادتیں 69ہوگئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مقبوضہ فلسطین پر قابض اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 2 کثیر المنزلہ عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جس کے نتیجے میں شہادتوں کی تعداد 69 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین میں اسرائیل نے مسلمانوں کے مذہبی تہوار عید الفطر کا لحاظ بھی نہ کرتے ہوئے بمباری کی جس کے نتیجے میں گنجان آباد علاقے میں موجود 2 کثیر المنزلہ عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں۔

ایک عمارت میں حماس کے الاقصیٰ ٹی وی سمیت مقامی میڈیا کے مختلف دفاتر تھے جو تباہ ہوگئے۔ مقبوضہ فلسطین میں ہر طرف چیخ و پکار نظر آئی۔ بے بس مائیں اپنے بچوں کے جنازوں سے لپٹی سسکتی رہیں۔

دوسری جانب حماس نے بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔ مجموعی طور پر 1 ہزار سے زائد راکٹ پھینکے گئے۔ اسرائیل کے صنعتی شہر ہالون میں راکٹ حملوں میں ٹی وی اسٹیشن کی عمارت بھی تباہ ہوگئی۔

اقوامِ متحدہ اور امریکا سمیت متعدد ممالک نے اسرائیل کے مظلوم فلسطینیوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ بین الاقوامی متنازعہ علاقے میں امن و امان قائم رہ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ترک قیادت کا مسئلۂ فلسطین عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق

Related Posts