سوتیلے باپ کی جنسی زیادتی ،سگی ماں نے شوہر کو بچانے کیلئے بیٹی کو قتل کروادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ، 4 بھارتی طلبہ نے خودکشی کرلی
امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ، 4 بھارتی طلبہ نے خودکشی کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :سوتیلے باپ نے جنسی زیادتی کے بعد سوتیلی بیٹی کو سگی ماں  کیساتھ ملکر قتل کردیا، حقیقی باپ نے خودکشی کا بھانڈا پھوڑ دیا، تھانہ بنی گالہ پولیس نے ملزمان کے ساتھ مل کر مدعی کو ہراساں کرنا شروع کردیا۔

تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں 17 سالہ سوتیلی بیٹی کے ساتھ باپ نے رمضان میں عصمت دری کرنے کے بعد بیوی کے ساتھ مل کر چوہے مار گولیاں کھلا کر موت کی نیند سلا کر خودکشی کا رنگ دیدیا تھا۔

بچی کے حقیقی باپ نے اپنی بیٹی کے قتل کے حوالے سے درخواست تھانہ بنی گالہ دی ہے لیکن تھانہ بنی گالہ نے کیس کے ملزمان سے مبینہ طور پر ملی بھگت سے وقوعہ کو قتل کی بجائے خودکشی کا رنگ دے کر معاملہ سرد خانے میں ڈال دیا جبکہ تھانہ بنی گالہ پولیس سگے باپ کی درخواست پر کارروائی کرنے کی بجائے الٹا اسی کو ہراساں کرکے تھانے سے نکال دیا ۔

لڑکی کے حقیقی والد محمد یوسف نے بتایا کہ یاسمین بی بی نے مجھ سے خلع لے کر زاہد جدون نامی شخص سے شادی کرلی تھی جبکہ میری چاروں بیٹیوں کو بھی اپنے ساتھ لے کر تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں رہ رہی تھی ۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے پتا چلا کہ میری بیٹی نے 28 ویں روزے کوچوہے مار گولیاں کھا کر خود کشی کر لی ہے ،مجھے بالکل اس بات کا یقین نہ آیا میرے ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی میری بیٹی کا پوسٹ مارٹم کرایا جا چکا تھا ۔

بچی کی تدفین کے بعد میں بڑی مشکل سے اپنی تینوں باقی بیٹیوں کو لے کر اپنے گھر آ گیا ،میں نے اپنی بچی کی موت کے بارے میں تحقیقات شروع کی تو معلوم ہوا کہ میری سابقہ بیوی کے شوہر نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں میری بڑی بیٹی کو زبردستی کمرے میں لے جاکر اس کی عصمت دری کی۔ ،

گھر میں موجود میری دو چھوٹی بچیاں دروازہ کھٹکھٹاتی رہیں لیکن سوتیلے باپ زاہد جدون نے دروازہ نہیں کھولا اور بعد میں چھوٹی بچیوں کو ڈرا دھمکا کر منہ بند رکھنے کے لیے کہا گیا اور گھر سے باہر نکل گیا کیا جبکہ سگی ماں نے بھی کوئی ایکشن نہ لیا اور الٹا متاثرہ بیٹی کو زبان بند رکھنے کا کہا ۔

محمد یوسف کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد میری بیٹی نے چار دن تک کچھ نہ کھایا پیا اور بالکل چپ چاپ رہنے لگی ،میری چھوٹی بیٹی نے مجھے بتایا کہ راولپنڈی کے علاقے کرتارپورہ میں قائم مجید جنرل اسٹور سے میری سابقہ بیوی نے بیٹیوں کے ہمراہ چوہے مار گولیاں خریدیں اور میری بیٹی کو کھلا کر ماردیا۔

مزید پڑھیں: برطرف ایس ایچ او کی زیر سرپرستی فحاشی کا اڈا چلائے جانے کا انکشاف

میں نے تھانہ بنی گالہ میں میری بیٹی کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دی لیکن پولیس میری درخواست پر کارروائی کرنے سے انکاری ہے ۔ انہوں نے آئی جی اسلام آباد سی پی او راولپنڈی سے اس واقعے کانوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Related Posts