مقبوضہ جموں و کشمیر میں بد ترین کرفیو 155ویں روز میں داخل ہوگیا، پابندیاں جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بد ترین کرفیو 155ویں روز میں داخل ہوگیا، پابندیاں جاری
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بد ترین کرفیو 155ویں روز میں داخل ہوگیا، پابندیاں جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مقبوضہ جموں و کشمیر میں تاریخِ انسانی کا بد ترین کرفیو اور لاک ڈاؤن آج 155ویں روز میں داخل ہوگیا جبکہ غاصب بھارت کی طرف سے عائد پابندیوں پر آج بھی زبردستی عمل کروایا جارہا ہے۔

بھارت کی طرف سے مسلط غیر انسانی کرفیو کے باعث مظلوم کشمیریوں پر عرصۂ حیات تنگ ہے، وادی کی ان گنت سڑکیں ویران ہیں جبکہ معمولاتِ زندگی معطل دکھائی دیتے ہیں۔

قابض بھارتی فوج کی طرف سے وادی میں نام نہاد سرد آپریشن، پکڑ دھکڑ اور قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کشمیری عوام کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں خوراک، اشیائے ضروریہ اور جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت ہے جبکہ طویل ترین کرفیو کے باعث کھانے پینے کی اشیاء کی کمی سے قحط کی سی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

غاصب بھارتی فوج نے حریت رہنماؤں سمیت بھارت نواز کشمیری رہنماؤں کو بھی حراست میں لے لیا ہے، اس کے علاوہ بڑی تعداد میں کشمیری عوام، جوان، مرد اور بچے بھی جیلوں میں قید کر لیے گئے ہیں۔

کشمیر میں انٹرنیٹ، موبائل فون اور ٹی وی کی نشریات تاحال معطل ہیں جبکہ مودی سرکار کے خلاف کشمیری عوام موقع پاتے ہی گھروں سے نکل کر سڑکوں پر آجاتے ہیں اور خوب نعرے بازی کی جاتی ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی دبائی نہیں جاسکتی۔

یاد رہے کہ  اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنے فرض کو پورا نہیں کر پائی۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  71 سال  سے کشمیریوں کا ناحق لہو بہایاجارہا ہے، ان کی عزتیں پامال کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: عالمی برادری اپنے فرض کو پورا نہیں کرپائی۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts