وزیراعظم صنعتوں کی گیس بندش کانوٹس لیں،زبیر موتی والا، عبدالہادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

100% industrial gas closure to prove disastrous: Zubair Motiwala ,Abdul Hadi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :بزنس مین گروپ کے چیئرمین، سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ زبیر موتی والا اور صدر عبدالہادی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز غیر برآمدی صنعتوں کی100فیصد یعنی مکمل طورپر گیس بند کرنے کے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا اور صدر عبدالہادی کاکہنا ہے کہ صنعتوں کو گیس کی بندش کا فیصلہ کراچی کی صنعتوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان، وزیر توانائی حماد اظہر، وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سے اپیل کی کہ کراچی کی غیربرآمدی صنعتوںکو مکمل طور پرگیس بند کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے بصورت دیگر کراچی کی 50فیصد صنعتیں بند ہوجائیں گی اور بے روزگاری کا سیلاب آجائے گا۔

زبیر موتی والا ، عبدالہادی خان نے اپیل میں کہاکہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر کراچی کی صنعتوں کی گیس بند کرنا سراسر ناانصافی ہے کیونکہ صنعتوں سے متعلق کوئی بھی فیصلہ صنعتکار برادری کواعتمادمیں لیے بغیر ازخود کیسے کیا جاسکتا ہے ؟ ہمارا یہی کہنا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے اور باہمی مشاورت کے بعد ہی کوئی قدم اٹھایا جائے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں گیس کابحران

ان کاکہنا تھاکہ اگربرآمدی صنعتیں50فیصد ہے تو غیربرآمدی صنعتیں بھی 50فیصد ہے لہٰذا جو صنعتیں مقامی مارکیٹوں کی طلب کو پورا کرنے کے لیے مصنوعات تیار کررہی ہیں ان کی گیس بند کرکے پیداواری سرگرمیوں میں تعطل پیدا کرنا کہاں کی دانشمندی ہے؟۔100% industrial gas closure to prove disastrous: Zubair Motiwala ,Abdul Hadiانہوں نے مزید کہاکہ ملک میں آر ایل این جی کی کوئی کمی نہیں بلکہ کے الیکٹرک کو گیس فراہم کے ساتھ ساتھ دیگر سسٹم کو بھی چلایا جارہاہے لہٰذا یہ بالکل بھی مناسب وقت نہیں کہ صنعتوں کی گیس بند کردی جائے بلکہ حکومت کو معیشت کے بہتر ترین مفاد میں فیصلے کرنے چاہیے اور صنعت مخالف اقدامات کی بجائے صنعتوں کو فروغ دینے اور پیداواری لاگت کو کم کرنا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ صنعتیں لگیں اور روز گار کے وسیع مواقع پیدا ہوں۔

Related Posts