مسجد الحرام میں مزید 10 روبوٹس کی خدمات حاصل کرلی گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مکہ مکرمہ:مسجد الحرام میں سینیٹائزنگ کے لیے مزید 10 روبوٹس کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انتظامیہ نے بتایاکہ یہ روبوٹس خود کار پروگرام کے تحت مسجد کے مختلف حصوں کو سینیٹائز کر رہے ہیں۔یہ روبوٹ بیٹری سے چارج ہوتے ہیں۔

ایک روبوٹ انسانی مداخلت کے بغیر 5 سے 8 گھنٹے تک ڈیوٹی انجام دیتا ہے، اور ان سے کام لینا بھی آسان ہے۔ہر روبوٹ میں 23.8 لیٹر سینیٹائزنگ مواد موجود ہوتا ہے۔

یہ فی گھنٹہ 2 لیٹر استعمال کر کے 600 مربع میٹر کے دائرے میں بیکٹیریا کا خاتمہ کر دیتے ہیں۔ان روبوٹس میں کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مدینہ منورہ میں عوام کی سہولت کے لئے ڈیجیٹل لائبریری کا بھی افتتاح کیا گیا تھا، جس کے ذریعے لائبریری میں آنے والے ڈیجیٹل کی سہولیات کی مستفید ہوسکیں گے۔

مزید پڑھیں: امریکی خفیہ ایجنسیوں نے اڑن طشتریوں سے متعلق خفیہ رپورٹ عام کردی