Tuesday, March 19, 2024

پنجاب میں ٹرانسجینڈر بچوں کے لیے اسکول بنانے کی منظوری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارت تعلیم نے پنجاب کے تمام اضلاع میں ٹرانسجینڈر بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے ایک ایک مڈل اسکول بنانے کے فیصلے کی منظوری دیدی ہے۔

پہلا ٹرانسجینڈر اسکول ملتان میں بنا اور کامیاب تجربہ رہا جس کے بعد مزید ٹرانسجینڈر کے لیے اسکول قائم کیے جائیں گے۔

وزارت تعلیم نے اس حوالے سے فنڈز مختص کردیے ہیں جبکہ درسی کتب، یونیفارم اور بستے بھی مفت فراہم کیے جائیں گے۔

خواتین اساتذہ کی تعیناتی کی جائے گی جبکہ راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں بھی یہ اسکول کھولنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

اسکول کے لیے داخلہ مہم چلائی جائے گی اور ساتھ ہی ساتھ اسکول میں تعلیم یافتہ خواجہ سرا بھی بھرتی کیے جائیں گے۔

ٹرانسجینڈر اسکول پہلے مرحلے میں پرائمری ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں انہیں مڈل کا درجہ دیا جائے گا۔ نادرا کے تعاون سے ٹرانسجینڈر بچوں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جارہا ہے۔